پلازما سے کورونا کے علاج کیلئے رابطے برقرار

شائع 31 مارچ 2020 02:15pm

وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پلازما سے کورونا کے علاج کے لیے پروفیسر طاہر شمشی سے رابطے میں ہیں۔

میڈیا سے بات چیت میں یاسمین راشد نے مزید کہا کہ  کورونا کے حوالے سے کیروکین کا مریضوں پر استعمال جاری ہے اگر اس میں کامیابی ہوتی ہے تو یہ دوا خریدلی جائے گی،

ان کا کہنا تھا کہ پروفیسر عطاالرحمان کورونا کے علاج کیلئے دوائی پر کام کر رہے ہیں اور وہ جلد اپنی رپورٹ حکومت کو پیش کر دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پلازماسےعلاج کیلیےڈاکٹرطاہرشمسی سےرابطےمیں ہیں۔